سال گرہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی شخص کی عمر (یا واقعے) کی ہر نئے سال کی تاریخ اور اس کا جشن (ہر سال ایک کلاوے میں یادداشت کے طور پر گرہ لگا دی جاتی تھی)۔ "تین اکتوبر کو مہاراجہ نے اپنی ٣٦ویں سالگرہ پر ایک دربار عام بلایا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٢٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سال' کے بعد فارسی ہی سے اسم 'گرہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٣٢ء سے "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث